جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںبھارت میں ٹرک نے مسافر بس کو ٹکر ماردی، 18 افراد ہلاک

بھارت میں ٹرک نے مسافر بس کو ٹکر ماردی، 18 افراد ہلاک

نئی دہلی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق لکھنَو بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بنکی میں ٹرک اور بس کے درمیان ٹکر سے 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں زیادہ تر محنت کش سوار تھے جو ہریانہ سے اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ راستے میں بارہ بنکی کے علاقے میں انکی بس خراب ہوگئی کچھ مزدور بس میں سوتے رہے اور کچھ گرمی کی وجہ سے بس کے سامنے سڑک پر لیٹ گئے جبکہ ڈرائیور مکینک کو ڈھونڈنے چلا گیا۔

اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والی ایک ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی۔ پولیس کے مطابق بس میں 65 نشستیں تھیں لیکن گنجائش سے زیادہ 140 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز