دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبھارت چابہار بندرگاہ کے فروغ کیلئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض دے...

بھارت چابہار بندرگاہ کے فروغ کیلئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض دے گا

 تہران /نئی دہلی(ہمگام نیوز) بھارت نے  چابہار بندرگاہ کے فروغ کے لئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض دینے کی شرائط کو حتمی شکل دیدی،وزیر اعظم نریندر مودی کے ایران کے دورے کے دوران اس بارے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایران کی چابہار بندرگاہ کے فروغ کے لئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض دینے کی شرائط کو حتمی شکل دیدی گئی ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ایران کے دورے کے دوران اس بارے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال،دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی ۔بھارتی و زیر خارجہ سشما سوراج ایران اور روس کے دورے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ روز تہران پہنچیں تھیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز