دہلی: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب میں کسانوں نے رونماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل بی جے پی کے رہنماؤں کو اپنے دیہاتوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پوسٹرز لگانا شروع کر دیے ہیں،

دوسری جانب بی جے پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسانوں کو احتجاج کا حق ہے،

 لیکن وہ دیہات میں پارٹی کے کارکنوں کا داخلہ نہیں روک سکتے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹرز پر لکھا ہے کہ کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکا گیا،

بی جے پی پر دیہات میں داخلے پر پابندی ہے.