برسبین (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ”گابا ٹیسٹ“ میں تاریخی شکست دے کر مسلسل دوسری شکست دے دی ـ
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 369 جبکہ بھارت 336 رنز بنائے، دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 294 رنز بناکر بھارت کو 329 رنز کا ہدف دے دیا جسے بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنٹ میچ جبکہ آسٹریلین فاسٹ باؤلر پٹ کمنس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر ٹیم کیلئے اضافی پانچ کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔