شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بیرجند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 17 نومبر بروز بدھ کو فجر کے وقت بیرجند جیل ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی جو کہ اسے پیدائش کا سرٹیفیکٹ تک نہیں تھا ـ

تفصیلات کے مطابق نصر آباد (زابل) سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری “ناصر دہمردہ” کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناصر 2019 میں ایک کام کے لیے مشہد جا رہا تھا اور اسے شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے نہبندان میں سہل آباد چوکی سے گرفتار کیا گیا۔

اسی دن ایک اور مقام پر چوکی سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر آرمی اہلکاروں کو کچھ منشیات برآمد ہوئیں، جنہوں نے اسے ناصر کے نام پر رجسٹر کیا۔

کہا جاتا ہے کہ دو سال اور کئی مہینوں کی بے ستم کے بعد ناصر کو بیرجند کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی اور خاندان کے علم اور آخری ملاقات کے بغیر اسے پھانسی دے دی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناصر نے اپنی اور اپنے خاندان کی مالی غربت کی وجہ سے جیل میں کام کیا اور ہکلانے کے باوجود اس نے قرآن کا ایک حصہ حفظ کر لیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز