کوئٹہ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بیرک گولڈ کمپنی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگی علاقے میں قدم رکھنے سے گریز کریں۔
یہ بات انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں کمپنی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ ریکوڈک نہ تو قابض پاکستان کی ملکیت ہے اور نہ ہی بلوچستان کی کٹھ پتلی اسمبلی کی۔ یہ بلوچ قوم کی قومی دولت ہے۔
ڈاکٹر نے کہاہے کہ ہم بیرک گولڈ کمپنی اور اس کے شیئر ہولڈرز کو خبردار کرتے ہیں کہ اس جنگی علاقے میں قدم رکھنے سے گریز کریں ورنہ آپ اپنے نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کوئی منصوبہ یا سرمایہ کاری قابل قبول نہیں۔
قبل ازیں گذشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا تھا کہ ریکوڈک بارے عدالت عظمی کا فیصلہ انتہائی مایوس کن و قابل تشویش ہے-
سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا تھاکہ کہ اس سے قبل عدالت عظمیٰ کے جسٹس منیر کے سیاہ فیصلے سے مشرقی پاکستان کے علیحدگی کی راہ ہموار ہوئی آج ریکوڈک بلوچستان کے وسائل غیر ملکی قوتوں کے حوالے کرنے سے بلوچستان میں جاری مزاحمتی تحریکوں کو ایندھن فراہم کردیا گیا ہے ، جس کے مستقبل میں بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں-