پنجشنبه, جون 5, 2025
Homeخبریںبیسیمہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج، ماہ جبین اور یونس کی بازیابی...

بیسیمہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج، ماہ جبین اور یونس کی بازیابی کا مطالبہ

بیسیمہ (ہمگام نیوز): مقبوضہ بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے بیسیمہ میں کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے ماہ جبین اور یونس کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے لاپتہ افراد کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت و اداروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تمام جبری گمشدہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں خواتین، بزرگوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاپتہ افراد کی ہمشیرہ رقیہ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ “آج بیسیمہ میں میرے بھائی یونس اور بہن ماہ جبین کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا گیا۔

ذرئع کے مطابق 29 مئی کی رات دو بجے کے قریب کوئٹہ سول ہسپتال سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ماہ جبین کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا، جبکہ ان کے بھائی یونس کو 26 مئی کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ دونوں تاحال ریاستی تحویل میں ہیں اور ان کے حوالے سے کوئی معلومات منظر عام پر نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز