چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںبیلہ و گردونواح میں گیسڑو کی وبا سے ماں بیٹی سمیت 2...

بیلہ و گردونواح میں گیسڑو کی وبا سے ماں بیٹی سمیت 2 افراد جاں بحق، 37 سے زائد متاثر

حب (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بیلہ کے علاقہ کونا ڑوپیر اور قرب و جوار میں دست، الٹی، گیسڑو کی وبا سے ماں بیٹی سمیت 2 افراد جاں بحق، 37 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گیسٹرو سے جاں بحق اور متاثر ہونے والوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں ، 9 متاثرین کی حالت تشویش ناک ہے ،گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے محکمہ صحت لسبیلہ علاقہ میں پہنچ گئیں۔

متاثرہ علاقے میں نہ تو کوئی سرکاری اسپتال ہے اور نہ ہی شہروں تک رسائی کیلئے کوئی سڑک بنائی جاسکی ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہے۔

گیسٹرو سے متاثر 37 افراد زیر علاج ہیں زیر علاج مریضوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں اورگیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے گیسٹرو کی وبا پر مکمل طور پر قابو پانے تک ٹیمیں متاثرہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ موجود رہیں گی ۔

واضح رہے کہ پیر کوناڑو کا علاقہ بیلہ اور اوتھل کے درمیانی پہاڑی سلسلوں اور قدرتی ندی نالوں پر مشتمل ہے جہاں پر نہ تو کوئی سرکاری صحت مرکز قائم کیا جاسکا ہے اور نہ ہی بیلہ اور اوتھل کے شہر وں تک رسائی کیلئے کوئی سڑک بنائی جاسکی ہے۔

حالیہ صورتحال میں وہاں پہنچنے والی محکمہ صحت لسبیلہ اور ایدھی ویلفیئر کی ٹیموں کو بھی کئی گھنٹوں کی پیدل مسافت کے بعد متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیابی ہوئی ہے علاقے میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر کسی وباءکے پھیلنے اور خواتین کی زچگی کے دوران صحت مرکز نہ اور شہروں تک رسائی کیلئے سڑک نہ ہونے کے سبب دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز