شال (ہمگام نیوز) بیوٹمزیونیورسٹی تکتو پروگریسیو پینل کی جانب سے ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب ایسوسی ایشن و الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایک پینل کو مسلسل دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ کل 5 بجے کے آس پاس تکتو پروگریسیو پینل کے صدر کے عہدے کے لئے نامزد امیدوار سہیل انور اور بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اکرام بلوچ صاحب کو یونیورسٹی کے احاطے سے ایک من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں یہ سزا ہمارے احتسابی بیانیے کے پاداش میں دی جارہی ہے۔ ہم اس پیغام کے ذریعے انتظامیہ پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے کرپشن اور بے ضابطگیوں اور کالے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے کیلئے پر عزم ہیں چاہیں آپ جتنے بھی اوچے ہتھکنڈے اپنا لیں۔