کوئٹہ (ھمگام نیوز) کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان میں 21ا ور 22 مارچ کی درمیانہ شب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے شادو ولد ہاجیہاں کی بھابی جنت بی بی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میرا بیٹا نظر محمد عرف پٹھان 12سال سے لاپتہ ہے جن کے بارے میں اہلخانہ کو کوئی علم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یاکہ مار دیئے گے ہیں۔

انہوں نے کہا جن کی لاپتہ ہونے کے بعد انکی سسرال کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دینے کے بعد 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب انہوں نے ہمارے بیٹے کی چچا کو رات میں گھر میں گھس کر قتل کرکے فرار ہوگے جن کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارے گھر کا واحد کفیل شادو ہی بچا تھا جیسے بھی ابدی نیند سلا کر ظالموں نے ہمارا پورا گھر برباد کیا اب صرف خواتین اور بچوں کے علاوہ کوئی نہیں باقی نہیں رہا میری تمام انسان دوستوں سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے صرف چار سے پانچ سال کے بچوں کے علاؤہ گھر کا سہارا کوئی نہیں ہے ہم بے یارو مدد گار بیٹھے ہیں ۔