ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںبی۔آر۔اے نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی۔آر۔اے نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

کوئٹہ  (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے دعویٰ کیا کہ 24 اکتوبر کو بالگتر گڈگی میں واقع ایف ڈبلیو او کی چوکی پر سنائپرز حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا حملہ کے بعد فورسز نے سرمچاروں کا تعاقب کیا اس دوران جھڑپ ہوئی جس میں فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا جبکہ کل رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں گیس کنواں نمبر بارہ سے لوٹی گیس فیلڈ کو جانے والی سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا اس کے علاوہ آج صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ترور وڈھ کے مقام پر سڑک تعمیر کرنے والے کمپنی کی حفاظت پرمامور فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ، جس میں چار اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ فورسز کے گاڑی بھی مکمل طور پرتباہ ہوا ترجمان کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک ہمارا کارروائیاں جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز