یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںبی آرپی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نے پارٹی سے استعفی دے...

بی آرپی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نے پارٹی سے استعفی دے دیا

کوئٹہ( ہمگام نیوز)پی آر پی کے سنڑل کمیٹی کے ممبربابا بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اپنی ساری توانائی  بلوچ قومی کاز کی تقویت اورپارٹی کے اصولوں کے لئے صرف کی۔ مکران سے لیکر بولان تک پارٹی کو فعال و منظم کیا۔ ہم نے بی آر پی کے پلیٹ فارم سے منسلک ہوکر سیاسی شعور و آگہی اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ چنانچہ ہم نے بارہا پارٹی کے کوتاہیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کی لیکن مرکزی کابینہ اپنی لا پرواہی اور غفلت کی نیند سے بیدار نہیں ہوا۔ لہذا اب میں بی آر پی کے سنٹرل کمیٹی کی بنیادی رکنیت سے اپنے ساتھیوں سمیت استعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اب بی آر پی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز