برلن(ہمگام نیوز) ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبرخان بگٹی کی بارویں یومِ شہادت کے موقع پر بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جرمنی کے شہر کوٹبس میں دوسرے روز بھی آگاہی مہم جاری رہا۔
بی آر ایس او میڈیا سیل پر آگاہی مہم کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تنظیم کی جانب سے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی بارویں یومِ شہادت کے موقع پر جرمنی کے صوبے برانڈنگ برگ کے شہر کوٹبس میں دوسرے روز بھی آگاہی مہم جاری رہا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو بلوچستان کی بدترین صورت حال اور شہید نواب اکبر خان بگٹی کی اپنی قوم کے لیے قربانیوں کے بارے میں آگاہی دی گئی، جبکہ بلوچ خواتین کے اغوا کے واقعات کو بھی اس کمپین میں اجاگر کیا جارہا ہے۔


