ہمگام نیوز۔۔۔۔۔بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے اخباری دفاتر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے جمعہ کے روز شام کےوقت ہوشاپ میں قابض فورسز کے مرکزی کیمپ پرگرنیڈ لانچروں ، راکٹ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیاحملہ کافی دیر تک جاری رہا۔جس میں دشمن فوج کے چاراہلکاروں کو ہلاک اور متعدد زخمی کئے۔حملے کی ویڈیوبنالی گئی ہے جو جلد تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری کردی جائے کی۔ایک اور کاروائی میں ڈیرہ بگٹی علاقے گوہ پٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا جس میں کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔ ہما ری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی