کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں قمبر لانگو کے مقام پرفورسز کی پیدل گشت کرنے والی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3اہلکار ہلاک اور جبکہ 2 زخمی ہوئے جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں شژدھف کے مقام پر فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے 6 اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہوئے فورسز کی ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئی ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک فورسز پر حملے جاری رہیں گی ۔