چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبی ایس اے سی نئی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر...

بی ایس اے سی نئی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر ابابگر بلوچ

اسلام آباد(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے اپنے بیان میں بی ایس اے سی کے نئے مرکزی کابینہ کو زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس اس وقت بلوچستان سمیت ملک بھر میں مختلف مسائل کا شکار ہیں جن کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے دوستوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بی ایس اے سی نے اپنے قیام کے پہلے دن سے کوشش کی کہ بلوچ طالب علموں کے تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں جتنی رکاوٹیں ہیں ان کو سب سے پہلے سمجھنے اور پر ان کو متعلقہ حکام کی مدد سے دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ تعلیم جیسے بنیادی ضرورت سے کوئی بھی طالب علم محروم نہ رہ سکے ۔کمیٹی کے دوستوں نے تاریخ میں پہلی دفعہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ جہدوجہد کے کلچر کو فروغ دیا ، نعرے لگانے والے اور منظم انداز میں کام کرنے والوں میں عملی طور پر فرق کو واضح کیا۔ تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے طریقہ کار میں تمام سیاسی عزائم کو رد کرتے ہوئے ایک نیا انداز متعارف کرایا۔ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے کہا کہ آٹھ سال کی جہدوجہد میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ ، بولان میڈیکل کالج ، میرین یونیورسٹی اوتھل ، آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ ، ایگری کلچر کالج کوئٹہ ، انجینیئرنگ یونورسٹی خضدار، لاء کالج کوئٹہ ، تربت یونیورسٹی سمیت بلوچستان بھر کے پرائمری اسکولوں ، مڈل و ہائی اسکولوں سمیت تمام کالجوں کے مسائل کو اپنے محدود وسائل پر اجاگر کرنے اور ان کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی آر سی ہو یا کیڈیٹ کالج کے مسائل بلوچستان میں زیر تعلیم بلوچ طالب علم ہوں یا صوبے سے باہر ان تمام کی رہنمائی اور ان کے مسائل پر اپنی آواز بلند کی کمیٹی کے دوستوں نے سیمینار ، مظاہروں سمیت پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں بلوچ طالب علموں کے تعلیمی ایشوز پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا جبکہ اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے وقتا وقتا رپورٹ شائع کئے، مجھے امید ہے کہ کمیٹی کے نئی مرکزی کابینہ بلوچستان کے تعلیمی پالیسی میں ضلعی میرٹ کی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کا ہر فورم پر دفاع کرے گے ، کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ طالب علموں کے مسائل کی حل اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ، بلوچ طالب علموں میں نفرت تعصب اور تنگ نظری کے خاتمے کے لئیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا غیر سیاسی کا مفہوم یہ ہے کہ کمیٹی کسی بھی سیاسی عزائم کے لئے استعمال نہ ہو بلکہ مجموعی طور پر بلوچ اسٹوڈنٹس کی آواز بنے ، کمیٹی کی جس طرح پہلے کی پالیسی تھی کہ وہ کسی ایسی جگہ پر کمیٹی نہیں بنائے گی جہاں پہلے سے کوئی دوسری تنظیم بہتر طریقے سے بلوچ طالب علموں کے حقوق کے حوالے سے پہلے سے ہی کام کررہی ہے بلکہ ان کے ساتھ تعاون کرکے انہیں مزید مستحکم کرنے میں مدد کرے گی کیونکہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں بلکہ ہماری پوری قوت تعلیم کے لئے بہتر سے بہتر ماحول کے لئے جہدو جہد ہے مجھے امید ہے کہ نئی کابینہ بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جہدو جہد کو جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز