کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے جھاؤ میں فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقے نرمگی میں فورسز کی گشتی ٹیم پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسزکو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ یہ بات انہو ں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پراین این آئی کو بتائی۔ترجمان نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔


