سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف نے دشت میں انتخابی امیدواروں کے نمائندوں کو گرفتار...

بی ایل ایف نے دشت میں انتخابی امیدواروں کے نمائندوں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے دشت میں انتخابی امیدواروں کے نمائندوں کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور بلوچ تحریک کو نقصان پہنچانے کیلئے یہ امیدوار اُس ادارے کا رخ کر رہے ہیں جہاں بلوچ نسل کشی کیلئے فیصلے ہوتے ہیں۔ پچھلے دنوں بی ایل ایف نے پاکستان پرست اور بلوچ دشمن امیدواروں اور ان کے نمائندوں کو خبر دار کیا تھا کہ وہ الیکشن اور اس کی تیاری سے دور رہیں مگر اس کے باوجود کچھ افراد اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے سر گرمیاں جا ری رکھے ہوئے تھے۔ دشت مکسر سے حکمران نیشنل پارٹی کے اکبر دشتی، برکت اور ندیم جبکہ دشت مزن بند سے بی این پی کے امام ناصر علی اور محمود کو گرفتار کیاہے۔ جلد ہی ان کا فیصلہ کیا جا ئے گا ۔ نیشنل پارٹی اپنے بنائے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ کش پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی فوج کے ساتھ جنگی جرائم میں برابر شریک ہے۔ مزکورہ الیکشن بھی نیشنل پارٹی اور اس کے ڈیتھ اسکواڈز کو مضبوط کرنے یا دوسری پارٹیوں کو آئی ایس آئی کی جانب سے مضبوط کرکے بلوچ نسل کشی میں اختیار دیکر ان علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ نیشنل پارٹی کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ یہاں انتخابات منیجڈ ہوتے ہیں۔ یعنی کہ کوئی بھی فوج اور آئی ایس آئی کی آشیر باد کے بغیر منتخب نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا بلوچ قوم کو ایسے انتخابی ڈرامہ سے دور رہنا چاہیے۔ یہ گرفتار شدہ نمائندے سادہ لوح بلوچوں کو ورغلانے اور بلوچ نسل کشی میں حصہ دار بنانے پر راغب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایک دفعہ پھر تمام امیدواروں و ان کے نمائندوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ بلوچ نسل کشی میں شامل اداروں کا حصہ نہ بنیں ۔ بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے عناصر سے دور رہیں کیونکہ یہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز