دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز کے قافلے او ر ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مند گوک میں سرمچاروں نے آرمی کے قافلے پررات دو بجے اس وقت حملہ کیا جب فورسز کے اعلیٰ افسران ایرانی فورسز سے میٹنگ کر کے واپس آ رہے تھے۔قافلے پر خود کار ہتھیاروں ،راکٹوں سے حملہ کرکے ایک گاڑی کومکمل تباہ جبکہ قافلے کی دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یہ بات پیر کوسٹلائٹ ٹیلی فون کے ذریعے این این آئی کوبتائی حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی کیے۔پنجگور گوارگو ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر سرمچاروں نے حملہ کر کے مشینری و دیگر سازو سامان کو نذر آتش کیا۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز