کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 18 مارچ کو جھاؤ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ لال بازار میں فوجی آپریشن کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔ جھاؤ، بریت کور میں سرمچاروں نے قافلے پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو موٹر سائیکل ناکارہ ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی کی تک جاری رہیں گے۔