کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جمعرات 5 مئی کو سرمچاروں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیانی علاقے بڈوک میں فورسز کے کیمپ کے قریب گشت کرنے والی گاڑیوں پر حملہ کیا حملے میں ایک گاڑی مکمل ناکارہ اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائی جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملے کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔