سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی رات سرمچاروں نے دشت کے علاقے بل میں فورسزکی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ 2 جون کو حب چوکی میں ریاستی آلہ کار ضلع کیچ ڈنڈار کے رہائشی خیر بخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ وہ ڈنڈار�آواران و جھاؤ میں فورسز کی رہنمائی، آپریشن ، بلوچوں کی اغوا اور مخبری میں ملوث تھا۔ جو ان علاقوں سے فرار ہو کر حب چوکی و گرد و نواح میں روپوش تھا۔ پچھلے مہینے جھاؤ بھی آیا تھا، مگر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا، لیکن اس کے ٹھکانوں اور تحفظ دینے والوں کا سراغ مل گیا ہے۔ ریاستی آلہ کار اور بلوچ دشمن کہیں پہ بھی ہوں انہیں اپنے بلوچ کش، انسانیت دشمن گناہوں کی سزا ضرور ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز