کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل 11 مارچ کو تمپ میں پاکستانی فورسز کی آزیان چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ ترجمان نے کہا کہ کیچ کے علاقے شاپک میں ملا صوالی ولد دوست محمد، ماسٹر بدل ولد ہاشم اور جان محمد ولد دُرا کا ایف سی کیمپ آنا جانا اور معلومات دینے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ کے دشمنوں ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں، بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔