یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کوہمارے سرمچاروں نے آواران میں فورسزکی چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ شام کو اسی چوکی پر ایک دفعہ پھر اسنائپر حملہ کرکے ایک اور اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ بات انہوں نے منگل کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ اس کے علاوہ جھاؤ کے علاقے سیاہ دمب میں فورسزقافلے پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسزکو بھاری مالی و جانی نقصان پہنچایا۔ ایک اور حملے میں جھاؤ لال بازار میں فورسزکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا، یہاں کئی منٹ تک دو بدو جھڑپ بھی ہوا مگر سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز