یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمچاروں نے مشکے کے علاقے منگلی میں فورسزکی گشتی چار موٹر سائیکلوں کی ٹیم پر گھات لگا کر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں تمام اہلکار ہلاک ہوئے۔ سرمچار فورسز اہلکاروں کی بندوقیں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ آواران کے علاقے کنیرہ میں فورسز مورچے میں بارودی سرنگ نصب کیا، جس کی زد میں آکر دوفورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔کل جھاؤ کے علاقے زیلگ میں سرمچاروں نے اسنائپر حملہ کرکے ایک فورسز اہلکار کو ہلاک کیا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل بلیدہ کے علاقے میناز میں پنجگور کے رہائشی ریاستی مخبرآدم ولد حاجی جان محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ پنجگور پروم اور بلیدہ میں بلوچوں کی مخبری اور اغوا کروانے میں فورسز کیلئے جاسوسی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ بلوچوں کو ریاست کے سامنے سرنڈر ہونے کیلئے دھمکی جیسے حربوں کے استعمال میں بھی ملوث تھا۔ ریاست کے لیے معاون کا کردار ادا کرنے والے کسی بھی ریاستی ایجنٹ کو نہیں بخشا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز