کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوجی چیک پوسٹوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے تمپ کے علاقے گومازی میں گومازی کراس فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کرکے قابض دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔اتوار کو سرمچاروں نے کیچ کے علاقے سامی میں پاکستانی فوج کی گیشکور چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ترجمان نے بلوچ عوام سے اپیل کی کہ قابض فوج اور قومی غداروں سے دور رہیں، کیونکہ بلوچ سرمچار اِن پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔سامی، شہرک، شاپک اور ہیرونک سمیت پورے بلوچستان کو قابض پاکستان نے ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرکے یہاں کی اکثریتی آبادی کو مسلسل فوجی آپریشنوں کے ذریعے زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ تاکہ نام نہاد ترقی اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے راستے میں آنے والی آبادی ان کے منصوبوں کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں۔ پاکستان نے اپنی بربریت و نسل کشی جیسی پالیسیوں سے واضح کردیا ہے کہ وہ بلوچ قوم کو ختم کرکے بلوچستان میں راج کرنا چاہتا ہے۔ مگر یہ ان کی بھول ہے۔ وہ قومیں مرنے و مارنے سے ختم نہیں ہوتیں، جن میں اپنے حقوق کے حصول کی شعور ہو۔ یہ طویل جدو جہد اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچ قوم منظم جماعتوں کے تابع ہو کر ایک شعوری جد و جہد کر رہی ہے۔ بلوچ سرمچاروں کا قابض فوج و ان کے معاونین پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔