جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہداری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہداری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آواران کے علاقے پیراندر میں گرائی کے مقام پر آرمی کے 16 گاڑیوں کے قافلے پر بھاری وخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، قافلے میں دو موٹر سائیکل بھی شامل تھے، فورسز کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکے میں گورجک کراس کے قریب آرمی کی موٹر سائیکلوں کی گشتی ٹیم پر سرمچاروں نے گھات لگا کر چار اہلکاروں کو ہلاک کیا،قریبی چیک پوسٹ سے اپنے اہلکاروں کی مدد اور سرمچاروں کا پیچھا کرنے پر دومقامات پر آرمی کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس میں قابض آرمی کو جانی نقصان پہنچایا۔22 جون کو مشکے میں تنک کے مقام پر آرمی کی چوکی پر اسنائپر حملے میں اہلکار کو ہلاک کیا۔ اس کے علاوہ مند سے مُلا نثار ولد حاجی عثمان اور ستار ولد حاجی بہادر کو گرفتاری و تفتیش اور اقبال جرم کے بعد ہلاک کیا ۔ملا نثار ریاست کا ایک کارندہ سرمچاروں کی مخبری اور ایف سی چیک پوسٹوں کو راشن سپلائی کرنے کی جرم میں ملوث تھا، ستار بھی ملانثار کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ تفتیش کے دوران انہوں نے اقبال جرم کے ساتھ اپنے نیٹ ورک کے دوسرے کارندوں کے نام بھی دئیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز