چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی ٰکیا کہ بلو چ سرمچاروں ہفتہ کے روزدشت درچکو میں سِدان کے مقام پر فورسز کی 4 گاڑیوں پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایابسیمہ کے علاقے راغے میں سرمچاروں نے شیرو مشکے بانسر کے رہائشی کو گرفتار کیا تفتیش کے بعد ریاستی مخبر نے اقبال جرم کے ساتھ اپنے نیٹ ورک اور کئی راز افشاں کئے جس کے بعد اسے ہلاک کیا گیا ترجمان نے کہا کہ ریاست کی معاونت اور بلوچ جہد آزادی کے خلاف کام کرنے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گاہماری کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملے اور اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز