کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ11 اکتوبر کو مشکے میں اُگار کے مقام پہ بریگیڈیر کے قافلے پر حملہ کر کے قافلے میں شامل تین موٹر سائیکل سوار حملے کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے ۔گہرام بلوچ نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مزید کہا کہ کولواہ کے علاقے بزداد میں بدھ کی صبح لد کے مقام پہ سرمچارو ں نے آرمی کیمپ کے چوکی پہ ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔بدھ ہی کے روز جھاؤ ایکسچینج ایف سی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک۔ جمعرات کی صبح بزدار پمپ کے قریب آرمی کے قافلے پر سرمچاروں نے حملہ کیا جس سے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے آواران بزداد نیلتاکی میں آرمی کے چار گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کر کے ایک گاڑی کو مکمل تباہ و دیگر کو نقصان پہنچایا جس سے فورسز کے کہی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ پنجگور وشبود ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی ،دشت نگور میں ریاستی مخبر فقیر ولد امیتاں کو سرمچاروں نے گرفتار کیا دوران تفتیش ریاستی مخبر نے اپنے جرائم کی اعتراف کے ساتھ کہی دیگر راز اور حکمت عملیوں کے ساتھ اپنی نیٹ ورک کے انکشافات کیے مذکورہ مخبر یاسر نامی ریاستی و مذہبی دہشت گرد گروہ کا کارندہ تھا جسے اعتراف جرم کے بعد ہلاک کیا۔بی ایل ایف ایک بار پر سختی کے واضح کرتی ہے کہ جو بھی بلوچ قومی جہد آزادی کے سامنے رکاؤٹ بننے گا یا کوشش کرئے گا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے اس لیے قوم سے اپیل ہے کہ وہ چند مراعات کی خاطر ان افراد و گرہوؤں سے دور رہیں۔