جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مشکے میں دو مختلف حملوں میں دشمن فوج...

بی ایل ایف نے مشکے میں دو مختلف حملوں میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور تین کرنے کی زمہ داری قبول کی

مشکے : (ہمگام نیوز) بی ایل کے ترجمان میجر گہرام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مشکے کے علاقے تنک میں قابض پاکستانی فوج پر دو حملے کیے۔

پہلے پیدل گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اور بعد میں ان کی مدد کو آنے والے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

مشکے تنک میں شردوئی کے مقام پر سرمچاروں نے دشمن فوج کی پیدل گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ان کی مدد کو آنے والی قافلے پر بھی سرمچاروں نے قریب سے گھات لگا کر حملہ کیا جس سے مزید ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد فوجی لاشوں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو کاری ضرب پہنچانے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

آخر میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جا

ری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز