کو ئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے تربت میں ڈیتھ اسکواڈ کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ راشد پٹھان کے دست راست نادل کے ٹھکانے پر حملہ کرکے ان کے کارندے عمر دشتی کو ہلاک اور کئی کارندوں کو زخمی کیا۔ حملے میں سرمچاروں نے کچھ اسلحہ بھی قبضے میں لے لئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلا ئٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ مذکورہ گروہ تربت ، دشت و گرد و نواح میں بلوچوں کی مخبری اور قتل میں ملوث ہے۔ ایسے لوگ کئی دفعہ تنبیہ کے باوجود فورسزکیلئے کام کرکے بلوچوں کے قتل عام میں ایندھن بن رہے ہیں۔ عام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر سے دور رہیں۔ان پر حملے ہوتے رہیں گے۔


