یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف کی غیرزمہ دارانہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ بلوچ سالویشن...

بی ایل ایف کی غیرزمہ دارانہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

 کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان مین بی این ایم اور بی ایل ایف کی جانب سے مسلسل غیر زمہ دارانہ بیانات اور میر حیر بیار مری کے خلاف الزام تراشی اور اخباری پروپیگنڈوں کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بی این ایم اور ان کی آقا ءاپنے غلط پالیسیوں کی وجہ سے بند گلی میں پھنس چکے ہیں جن علاقون کو وہ اپنے گھڑ سمجھتے تھے آج وہ اپنی منفی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہاں اپنی سیاسی اساس کھوچکے ہیں انہی علاقوں میں بلوچ عوام ان کی خیر سگالی کرتے تھے آج وہاں ان کے خلاف احتجاج اور غصہ کا ماحول بنا ہواہے میرحیر بیار مری پر بے جا الزام لگانے سے پہلے اگر وہ اپنی گناہوںکا کفارہ ادا کرکے اخلاقی جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمینی حقائق تسلیم کرتے اور اپنے رویوں اور پالیسیوں میں تبدیلی لاتے تویہ ان کی یہ جانب سے ایک مثبت عمل ہوتا لیکن وہ ایسا کرنے کے بجائے حسب روایت محض پروپیگنڈوں کا سہارا لے کر ابہام پھیلا رہے ہیں ترجمان نے کہاکہ بی ایل ایف کی جانب سے بلوچ قوم دوست رہنماءحیر بیار مری کو فرعون فاشسٹ اور نواب و نوابزادہ کے الفاظ سے یاد کر نا نہ صرف منافقت ہے بلکہ بلوچ قوم کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کی مترادف ہے حیر بیار مری کو الزام دینے سے قبل بی ایل ایف کو اپنی رجعتی فاشسٹ اور گروہی کردار پر غور کرنا ہوگا حیر بیار مری کے لئے قبائلی اور نوابی منصب و حیثیت کوئی اہمیت نہیں رکھتے انہوںنے انگریز سے بھیک میںملنے والے غلامی کے اعزازی مراعات ومنصب کو بہت پہلے ٹھکرا کر قومی آزادی جدوجہد میں بحیثیت ایک عام بلوچ کردار ادا کررہاہے ایسے بے بنیاد اورجھوٹی پروپیگنڈوں پر حیر بیار مری کاکردا ر وعمل کاری ضرب ہے بی این ایم اور ان کی آقاﺅن کی جانب سے حیر بیار مری پر نوابی و سردار ی کا الزام جس طرح بے نقاب ہواہے اسی طرح بی این ایم اور بشمول ان کے آقاﺅ ںکی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات جھوٹ اور مفروضہ ثابت ہوئی ہے تر جمان نے کہاکہ میر حیر بیار مری اور خان آف قلات کے حوالہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے معائدہ اور مری علاقوں کے تیل وسائل کا معائدوں کا الزام بھی سراسر بے بنیاداور بی ایل ایف قیادت کی زہنی اختراع ہے اس سے قبل بھی میر حیر بیار مری اور سلیمان داﺅد پر بی ایل ایف کی جانب سے متعدد د جھوٹی الزامات لگائے گئے لیکن ان میں سے ایک بھی ثابت نہیں کیا جاسکا آج ہیرو ازم کی حرص میںتحریک آزادی کو اپنی میراث اور زاتی جائیداد سمجھنے والے بی این ایم اور ان کے ہم نشین میر حیر بیار مری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جس انداز میں محاز آرائی کا سلسلہ شروع کیا ہے اور دانستہ تصادمی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی اقدار اور اخلاقیات کے بے لحاضی کے ساتھ جس طرح کا غیرسیاسی زبان استعمال کررہے ہیں وہ سب عوام کے سامنے ہیں آج کے اس روشن عہد میں عوام اتنی سادہ نہیں کہ اسے رنگین اخباری بیانات کے زریعہ گمراہ کیا جاسکے ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا میں گمنام آئی ڈیز کے زمہ داری نہ لینے والے اور ان سے اپنے لاتعلق یظاہر کرنے والے آج اپنے اخباری بیانات سے اعتراف کرچکے ہیںکہ سوشل میڈیا کو مچھلی بازار بنانے والے ان کے اپنے سائبر ٹیم ہے ان کے الفاظ کے چناﺅالزام تراشی اورکردار کشی کااگرحالیہ ترجمان بیانات سے موازنہ کیا جائے تو ان کے آپس میں ایک نزدیکی اور اٹوٹ تعلق کو ظاہر کرتا ہے ترجمان نے کہاکہ آج بی این ایم اور ان کے آقا نوابوں اور سرداروں کے ساتھ ہاتھوں کی زنجیر بناکر سرداری اور نوابی زہنیت کو فرسودگیوں تک قبول کرچکے ہیں اور سرداری و نوابی نظام کو براہ راست مدد وکمک دے رہے ہیںہیں بلکہ ان کے نام نہاد” فضائل “ کے پر چار میں بھی دو قدم آگے ہیں سرداری اور نوابی کی تاج پوشی کے لئے تحریک آزادی پر ترجیح دینے والے اسی زہنیت کے ساتھ آج بی این ایم متحدہ محاز بنانے اور سپریم کونسل تک تشکیل دینے کی تگ دو میںہیں جبکہ میرحیر بیار مری فرسودہ سرداری اور نوابی نظام کاپہلے ہی فاتح پڑھ کر اس کے خاتمہ کا اعلان کرکے اسے تحریک آزادی کے لئے رکاوٹ اور ناسور قرار دے چکاہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز