جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز جھاؤ ایف سی کیمپ پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا اورہفتہ کے روز گیشکور آرمی کے کیمپ پر خود کار ہتھیاروں و راکٹوں سے حملہ کیا دونو ں حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا۔یہ بات انہوں نے منگل کو نامعلوم مقام سے این این آئی کو بتائی۔ترجمان نے کہا کہ سرزمین کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز