یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے رحیم ساسولی پہ حملے کی ذمہ داری قبول...

بی ایل اے نے رحیم ساسولی پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ۔ ہمگام نیوز۔۔۔۔بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے نیمرغ میں بلوچ مخالف ڈیٹھ سکواڈ کے علاقائی کارندے رحیم ساسولی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا مذکورہ شخص 19فروری 2012ء کو بی ایل اے کے شوریارو کے کیمپ پر حملے میں براہ راست ملوچ تھا اسکے علاوہ بلوچ نوجوانوں کے اغواء اور شہادت کے ساتھ ساتھ علاقے میں بھتہ خوری ،لوٹم ار ،چوری اور دوسرے تحریک مخالف کاموں میں ملوث تھا۔ یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی ہم تمام لوگوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر سے دور رہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز