یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایل اے نے سیندک پروجیکٹ کے ٹینکرزپہ حملے کی ذمہ داری...

بی ایل اے نے سیندک پروجیکٹ کے ٹینکرزپہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان جیئندبلوچ نے کہا ہے کہ سیندک پروجیکٹ کو آئل لے جانے والے ٹینکروں پر گزشتہ دنوں نوشکی کے علاقے احمد وال کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا جس کی ذمہ داری ہم بی ایل اے کی طرف سے قبول کرتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہاکہ ہم پہلے بھی اور آج بھی سختی کے ساتھ ٹرانسپورٹرحضرات کو اور دیگر ان عناصر کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ دشمنی اور بلوچ وسائل کی بے دریغ لوٹ مار منصوبہ بندی کا حصہ نہ بنیں کیونکہ پاکستان اور چین بلوچ وسائل کی لوٹ کسوٹ کی حوض میں آج مشترکہ طورپر بلوچ نسل کشی میں شریک ہیں آج تک ہم نے آئل ٹینکروں ٹرکوں کے مالکان اور ڈرائیوروں یا ٹھیکیداروں کو جانی نقصان نہیں پہنچایا لیکن آج کے بعد آئندہ ہم کسی کے ساتھ نرمی سے برتاؤ نہیں کرینگے بلکہ شدت کے ساتھ حملہ کرتے رہیں گے ہماری یہ جنگ بلوچستان کی آزادی آخری گولی آخری جانثار تک جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز