چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے شہید رحمدل کوسگار بلوچ کا اعزازی خطاب دے...

بی ایل اے نے شہید رحمدل کوسگار بلوچ کا اعزازی خطاب دے دیا

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا کہ گذشتہ روز مچھ کے قریب ریاستی فورسزز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے تینوں نوجوان ہمارے تنظیم کے ساتھی تھے رحمدل مری عرف ماما مہندو المعروف ماما تنظیم کے اہم کمانڈر تھے رحمدل عرف ماما ویسے تو بچپن سے ہی قومی تحریک سے وابستہ رہے لیکن تنظیم کے پلیٹ فارم سے 2005 سے باقاعدہ جدوجہد شروع کی رحمدل مری عرف ماما نے شروع دن سے ہی انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی تنظیمی ذمہ داریوں کو سرانجام دیا اور بہت ہی کم عرصے میں ایک ایماندار مخلص نڈر محنتی اور باصلاحیت سنگت کے طور پر سامنے آیا شہید رحمدل عرف ماما کے انہی خصوصیات کی وجہ سے اسے تنظیم میں بہت اہم ذمہ داریاں سونپی گئی جنکو وہ تاوقت شہادت بخوبی انجام دیتے رہے ماما تنظیم میں ایک منفرد اور مثالی کردار کے مالک تھے اپنے قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ماماہر محاذ میں اپنے ساتھیوں کی بہترین راہنمائی کرتے تھے شہید رحمدل عرف ماما دوران جدوجہد کئی محاذوں پر زخمی ہونے کے باوجود جوانمردی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ماما کو انکے قومی خدمات کے اعتراف میں تنظیم “سگار ” کے اعزازی خطاب سے نوازتی ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے شہید امیر بخش کو انکے بہتر قومی خدمات اعتراف میں “سگار” کے خطاب سے نوازا گیا تھا شہید رحمدل عرف ماما کے خدمات تنظیم کے تاریخ میں ایک روشن باب کی حثیت رکھتے ہیں جو مستقبل میں آنے والے ساتھیوں کیلئے رہنمائی کا کام کرینگے ماما کے ساتھ شہید ہونے والے سنگت زامری مری اورسنگت آدم مری پچھلے چھ سالوں سے تنظیم میں خدمات انجام دے رہے تھے شہید زامری مری اور شہید آدم مری کے قومی خدمات قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز