یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبی ایل اے نے مخماڑ میں قابض ریاست کے نام نہاد تعمیراتی...

بی ایل اے نے مخماڑ میں قابض ریاست کے نام نہاد تعمیراتی منصوبے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کل بروز ہفتہ شام 6 بجے ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے کاہان میں مخماڑ سفید کے مقام پر جاری قابض ریاست کے ایک نام نہاد تعمیراتی منصوبے پر BM-12 کے دو گولے داغے ہیں ۔

انہوں نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا یہ پروجیکٹ درحقیقت علاقے میں تعمیرات کے نام پر چند اور فوجی چوکیاں بنانے کی تیاری ہے، اس لحاظ سے ہم مذکورہ پروجیکٹ کے ٹھیکیدار عبدالرحمن کُنگراڈی مری سمیت دیگر کو پہلے بھی وارننگ دے چکے ہیں اور ایک مرتبہ پھر سے انہیں سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ دشمن ریاست کے ہر اس منصوبے سے دوری اختیار کریں جس کا عمل دخل بلوچ قومی استحصال اور قبضے سے ہو، بصورت دیگر بی ایل اے کسی بھی ذمہ دار کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریگی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا مخماڑ، نساؤ سمیت کوہلو اور گرد و نواح میں ایسے تمام سازشی منصوبے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز