کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہے کہ کل الصبح فورسز نے فضائیہ کی مدد سے ہمارے متعدد کیمپوں اور بلوچ آبادیوں پر حملہ کیا اس حملے میں زمینی محاصرے کے لیے کوہلو سے سینکڑوں اہلکاروں کو دور مار توپوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پیش قدمی کرایا گیا اور ساتھ ہی ساتھ شدید شیلنگ کے دوران اسپیشل فورسز کو بھی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اتارا گیا اس آپریشن میں فوکس ٹارگٹ کو بروقت اطلاع پر ہمارے ساتھیوں نے بہتر حکمت عملی کے ذریعے نا کام بنایا جسے حاصل کرنے کے لیے حملہ ور آرمی پچھلے کئی دنوں سے پروپیگنڈہ کے ذریعے راہ ہموار کرنے کی کوششیں کررہا تھا ٹارگٹیڈ آپریشن کی ناکامی کے بعد جھبر، نساو، سیاہ کو اور اندرا، چھپر کے عام آبادیوں کو بے دریغ نشانہ بنایا گیا گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شدید شلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ان دوران مال مویشیوں سمیت گھروں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اس حملے میں مالی نقصانات کے ساتھ جانی نقصانات بھی ہوئے جنکی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اس طرح کے حملوں میں ملوث ہر سطح کے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا جو بھی لوگ دشمن فورسز کے حملوں میں کسی بھی سطح پر شریک ہیں ان سے قوم دشمنی کا پورا حساب لیا جائے گا. آج کوئٹہ میں منوجان روڈ اور ڈبل روڈ پر خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جو بھیس بدل کر کام کررہے تھے کوئٹہ شہر اور بلوچ گل زمین پر موجود خفیہ اہلکار جو بھیس بدل کر عام آبادیوں میں کام کرتے ہیں ان پر مکمل نظر رکھا جارہا ان کو بھی جلد نشانہ بنائیں گے۔