کوئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کوہلو کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ پیر کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ انہو نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں وطن کی آزادی تک جاری رہیں گی۔