چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبی ایم سی و اوتھل یونیورسٹی کی مسائل کا نوٹس کیا جائے...

بی ایم سی و اوتھل یونیورسٹی کی مسائل کا نوٹس کیا جائے : بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان کہا ہے کہ حکومت بولان میڈیکل کالج کوئٹہ اور میرین یونیورسٹی اوتھل کے مسائل کا کا نوٹس لے ترجمان نے کہا کہ پرنسیپل بی ایم سی تعلیم دشمنی کے حوالے سے اب اخلاقی جواز کھو چکے ہیں کالج کے طلباء کو قتل کی دھمکی دینا ، کالج میں غیر قانونی داخلے دینا ، نئے سیشن کی کلاسز کا چھ مہینے گزرنے کے باوجود داخلوں اجراء نہ کرنا ان کی نااہلی کا ثبوت ہے کالج کے سربراہ اپنی کرسی بچانے کے لیے کالج میں نسلی تعصب کو ہوا دے رہے ہیں جو کسی بھی وقت ایک بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے لہذا حکومت ان تمام معاملات کو ترجیع بنیاد پر حل کریں ورنہ طلباء 11جون کے بعد اپنے احتجاج میں شدت لاۓ گی  ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ میرین یونیورسٹی اوتھل کے وٹنری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے ڈپارٹمنٹ کے اساتذہ میں گروہ بندی کرکے تعلیمی ماحول کو مفلوج کردیا ہے جس سے ڈپارٹمنٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لہذا ان معاملات کو ادارۂ سنجیدگی سے لے کر مسائل کو حل کرے تاکہ مذکورہ ڈپارٹمنٹ کے طلباء کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جاۓ ترجمان نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بلوچ اسٹوڈنٹس میں پائی جانے والی بے چینی کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے لہذا اس حوالے طلباء کے مسائل کو اجاگا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز