سه شنبه, مارچ 25, 2025
Homeخبریںبی وائی سی رہنماوں کی گرفتاری ،خضدار چمروک کے مقام پر دھرنا...

بی وائی سی رہنماوں کی گرفتاری ،خضدار چمروک کے مقام پر دھرنا جاری ،شہر میں ریلی نکالی گئی۔

خضدار ( ہمگام نیوز ) ‏بلوچ یکجھتی کمیٹی خضدار کی جانب سے کوئٹہ میں پر امن مظاہرین پر تشدد، شہادتوں، بی وائی سی کی مرکزی قیادت بشمول ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ، انکی بہن فرزانہ بلوچ، بیبو بلوچ، بیبرگ بلوچ اور دیگر درجنوں مرد و خواتین مظاہرین کی جبری گمشدگی نما گرفتاریوں، شہداء کے لاشوں کا اغوا اور لاشوں کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی دھرنا اس وقت خضدار چمروک کے مقام پر جاری ہے۔

‏بلوچ یکجھتی کمیٹی خضدار، خضدار شہر اور آس پاس کے تمام مکتبہ فکر سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس دھرنے میں بھر پور شرکت کرکے ریاستی دھشگردی، ماہ مقدس میں معصوم بیگناہ لوگوں کی شہادت، لاشوں کی بے حرمتی، خواتین پر تشدد انکو گھسیٹنے اغوا کرنے، چادر و چار دیواری کی پامالی کے خلاف آواز بلند کریں

‏جب تک بلوچ یکجھتی کمیٹی کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اور اگلا لائحہ عمل طے نہیں ہوتا تب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز