شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی وائی سی کے مرکزی رہنماء صبغت اللہ شاہ جی کو ہدہ جیل منتقل کردیا گیا،فیملی نے تصدیق کردی تاہم ابھی تک فیملی کیساتھ ملاقات نہیں کیا گیاہے۔
یادرہیکہ انہیں عید سے دو روز قبل کوئٹہ میں واقع انکے گھر سے لاپتہ کردیا گیا تھا،انکے ساتھ انکے چھوٹے بھائی ودوبھانجوں کو لاپتہ کردیا گیا تھا جو بعد میں بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے تھے۔
صبغت اللہ شاہ جی معروف عالم دین مولانا عبدالحق بلوچ کے فرزند اور بی وائی سے کے مرکزی رہنماء ہیں۔