یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتجابان، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے 4 افراد...

تجابان، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جبری لاپتہ، دو خواتین بھی شامل، علاقہ مکینوں کا سی پیک شاہراہ پر احتجاج

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کرکی تجابان میں ایک ہی خاندان کے چار افراد، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔

ذرئع کے مطابق مظاہرین نے سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی، جس کے باعث مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے پیاروں کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے حراست میں لیا گیا، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

لواحقین کے مطابق دو خواتین کو حب چوکی کے علاقے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی خاندان کے دو دیگر افراد بھی مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ ہیں۔

لواحقین اور مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پیاروں کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز