گوادر(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے نلینٹ میں منشیات فروش اصغر ولد امیتان سکنہ نلینٹ نے میر تاج مارکیٹ کے سامنے سرے بازار ہجوم میں لیویز پر فائرنگ کھول دی، جس سے لیویز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت نلینٹ تھانہ کے انچارج لیاقت اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ منشیات فروش اصغر کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اصغر نہ صرف منشیات فروشی میں ملوث ہے بلکہ وہ چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور قتل جیسے کئی اور جرائم میں بھی ملوث ہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی اصغر نامی یہ شخص کوسٹل ہائیوے پر ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے علاوہ ﺷﺘﻨﮕﯽ، ﭼﮑّﻠﯽ، ﭼﮑّﯿﻦ، ﺑﯿﻼﺭ، ﮐﻼﻧﭻ، ﮔﻮﻧﮉﯾﮟ ﻧﮕﻮﺭ ﻭ ﮐﻠﮓ ﮐﻼﻧﭻ ﻣﯿﮟ ڈکیتی کی ﮐﺌﯽ وارداتوں میں ملوث ہونے کی ذرائع تصدیق کرتے ہیں۔ ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ یہ شخص غریب ماہیگیروں سے غنڈہ ٹیکس اور ماہانہ بھتہ بھی لیتا رہا ہے۔