تربت (ہمگام نیوز) اطلاعت کے مطابق بالگتر میں لاپتہ افراد اہل خانہ نے سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کے لیے بلاک کردیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے سی پیک شاہراہ بلاک کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل مسلسل تین دنوں تک شاہراہ بلاک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جنہیں ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد کھول دیا گیا جب کہ دو دن قبل ہیرونک کے نزدیک پھر سی پیک پر دھرنا دیا گیا جسے انتظامیہ نے مزاکرات کے بعد کھول دیا تھا۔