Monday, July 8, 2024
Homeخبریںتربت، بلوچستان اکیڈمی کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیاگیا۔

تربت، بلوچستان اکیڈمی کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیاگیا۔

تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان اکیڈمی کیچ کے زیر اہتمام چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی زیر صدارت میں ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیاگیا،ادبی نشست کے مہمانان خاص معروف بلوچ ادیب ومحقق یوسف عزیز گچکی اور معروف ادیب و انسانی حقوق کے جہدکار پروفیسر غنی پرواز تھے۔

ادبی نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف عزیز گچکی نے کہاکہ بلوچستان اکیڈمی کی جانب ماہانہ اس نشست کے انعقاد سے نئی تخلیق کاروں کو حوصلہ ملتی ہے اسی ادبی نشست کی بدولت ہمیں نوجوانوں کو سننے اور انکے خیالات سے آگہی ملتی ہے،ادبی اداروں اور ادبی مجالس کا انعقاد اہمیت کے حامل ہیں اس سے نوجوانوں کو سیکھنے کیساتھ حوصلہ ملتی ہے،اور انہیں اپنے مافی الضمیر کے اظہار خیال کا موقع ملتاہے،ادبی نشست دو حصوں پر مشتمل تھا پہلا حصہ نثری تھا جہاں پروفیسر غنی پرواز اور حمل امین نے اپنے افسانے پیش کرکے شرکارء سے داد وصول کیا جبکہ چاکر صغیر نے مضمون پیش کیا۔

ادبی نشست کے دوسرے وشعری حصے میں معروف شعراء استاد عارف عزیز ،ڈاکٹر غفور شاد،معراج میرل،سلام کریاب، حمل امین،صورت سمیع،عبدال ادریس،حامد نیاد،بہرام بلوچ، زمان خورشید نے اپنی خوبصورت شاعری سے دیوان کو لوٹ لیا. آخرمیں بلوچستان اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر غفورشاد نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر نظامت کے فرائض جمال منظور نے سرانجام دیئے،ادبی نشست میں رژن کے ایڈیٹریلان بلوچ،صغیر ساگر،ابراہیم پروز ودیگر نے شرکت کیا.یادر ہیکہ بلوچستان اکیڈمی کا ماہانہ ادبی نشست ہر مہینے کے پہلے ہفتے منعقد کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز