چهارشنبه, فبروري 12, 2025
Homeخبریںتربت، حیات سبزل کی میت پنجگور سے تربت شہید فدا چوک منتقل...

تربت، حیات سبزل کی میت پنجگور سے تربت شہید فدا چوک منتقل ،بی وائی سی نے نعش کے ساتھ احتجاج کا اعلان کردیا۔

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور میں گذشتہ شب قتل کیے گئے ضلع کیچ کے رہائشی حیات سبزل کی میت کو اہل خانہ نے تربت میں شہید فدا چوک پر بی وائی سی کے احتجاجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔

بلوچ اسکالر اللہ داد بلوچ کے قتل کے خلاف بی وائی سی کا احتجاجی کیمپ تین دنوں سے فدا شہید چوک پر جاری ہے۔

حیات سبزل کو میری کلگ تربت سے 3 جولائی 2024 کی شام 6 بجے کے قریب گاڑی سوار مسلح افراد نے لاپتہ کیا تھا ان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تھی اور مختلف اوقات میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنا بھی دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز