چهارشنبه, مارچ 12, 2025
Homeخبریںتربت، سعید احمد کی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک روڈ تجابان...

تربت، سعید احمد کی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک روڈ تجابان پر بلاک۔

تربت (ہمگام نیوز) لا کالج تربت کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ سعید احمد ولد نیک بخت کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے تجابان کے مقام پر سی پیک روڈ بلاک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور مرد شاہراہ پر دو دنوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہوئے ہیں، انہوں نے تمام ٹرانسپورٹ اور لوکل مسافروں سے اس روٹ پر مشکلات کے پیش نظر سفر کرنے سے اجتناب کی اپیل کی ہے

سعید احمد ولد نیک بخت کو چار روز پہلے قابض پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے لا کالج تربت میں دوران ڈیوٹی لاپتہ کیا جس کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا میں انتظامیہ نے مزاکرات کرکے انہیں بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم سعید احمد بازیاب نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز