تربت (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ ڈنک میں گذشتہ روز شہید نبیل ہوت اور شہید زکا اللہ عمر سنگھور کی غائبانہ نماز جنازہ اتوار کو گوگدان میں تاریخی ھگر قبرستان میں ادا کردی گئی۔ جنازہ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
غائبانہ نماز جنازہ کے بعد خواتین کی طرف سے قبروں پر پھول اور چادر چڑھائے گئے اور انہیں منظوم صورت میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔