شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پولیس اہلکار سمیت ایک رشتہ دار...

تربت، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پولیس اہلکار سمیت ایک رشتہ دار جبری لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے دشت چوٹ کے دو رہائشیوں کو گوکدان کے علاقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں بختیار ولد مرید، ساکن دشت چوٹ شامل ہیں جو پیشے کے لحاظ سے پولیس میں بطور سپاہی خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ ان کے قریبی رشتہ دار کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان کسی ضروری کام کے سلسلے میں تربت شہر گئے تھے، مگر اس کے بعد سے واپس نہیں لوٹے اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ممکن ہوسکا۔

لواحقین نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ان کی قانونی حیثیت واضح کی جائے اور ماورائے قانون حراست کے اس سلسلے کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز